اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔