سکھر (نمائندہ جسارت) سول اسپتال سکھر کے ڈاکٹر صالح محمد چنا کی سربراہی میں ہیپاٹاٹئس کے عالمی دن سے ایک دن قبل آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں سول اسپتال کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ واک کامقصد لوگوں میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ سے آگاہی دینا ہے تاکہ وہ اس مرض کو بڑھنے سے روک سکیں۔ ہیپاٹائٹس اتنی عام ہوچکی ہے کہ ہر دوسرا انسان اس مرض کا شکار ہے۔