کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 65ویں ریٹائرڈایئر مارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین کے5ویں روز5میچز کھیلے گئے، پہلا میچ پی آئی اے اور اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا جو کہ پی آئی اے نے یکطرفہ طور پر اسلام آباد کو 0-8 گول سے شکست دیکر جیت لیا، پی آئی اے کی جانب سے رومان خان نے 2 گول جبکہ محمد زین، ایم زبیر، حماد انجم، وقاص اکبر اور چفقت رسول نے ایک ایک گول سکور کیا، پی آئی اے کے کوچ اولمپین کامران اشرف اور مینجر اولمپین قمر ابراہیم تھے جبکہ اسلام آباد کے کوچ گلفام اور مینجر سید غفران شاہ تھے۔ اس میچ کو عاطف ملک اور عبدالمنان نے سپروائز کیا جبکہ فیصل صیام ریزرو امپائر تھے، اس میچ کے ججز طاہر شریف، مزمل حسین اورطارق شیخ تھے جبکہ رانا ساجد نے بطور ٹیکنیکل آفیسر فرائض نبھائے۔ دوسرا میچ آرمی وائٹ اور فاٹا کے مابین کھیلا گیا جو کہ آرمی وائٹ نے 16 گول سے جیت لیا، پاکستان آرمی وائٹ کی جانب وقاص اکرم نے4 گول، عامر سہیل نے 3گول، مزمل جونیئر، ارسلان ذاکر نے 2,2 گول جبکہ ایم فرحان سلیم،محمد فرحان، محمد احمد نے ایک، ایک گول کیا. پاکستان آرمی وائٹ کے کوچ شفیق اور مینجر کرنل اسد تھے جبکہ فاٹا ٹیم کے کوچ امتیاز آفریدی اور مینجر امجد تھے اس میچ کو فہد خان اور ولی نے سپروائز کیا جبکہ کامران ریزرو امپائر تھے، اس میچ کے ججز مرزا جاوید اورچوہدری منور تھے جبکہ ہارون سعید نے بطور ٹیکنیکل آفیسر فرائض نبھائے۔ تیسرا میچ پولیس اور کے پی کے کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایک سخت ترین مقابلہ کے بعد پاکستان پولیس ہاکی ٹیم نے جیت لیا، کے پی کے ہاکی ٹیم نے پولیس ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مقابلے کی ٹکر دی، پولیس ٹیم کے کھلاڑیوں نے ابرار اور شہباز نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو2 گول کی برتری دلائی جوابی طور پر کے پی کے ٹیم کے یاسر نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے برتری کو کم کیا جبکہ اسماعیل نے فیلڈ گول اسکور کرکے اپنی پولیس ٹیم کی برتری کا خاتمہ کردیا، پولیس ٹیم کے شہباز نے پنالٹی اسٹروک پر گول اسکور کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ کے پی کے ٹیم کی جانب سے اسماعیل نے فیلڈ گول کے ذریعہ دوبارہ گول کرکے پولیس کی برتری کا خاتمہ کرتے ہوئے میچ کو دلچسپ بنا دیا، پولیس ٹیم کی جانب سے نعمان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا. پولیس ٹیم کے کوچ فیاض اور مینجر عبدالخاق خان تھے جبکہ شاہد اسسٹنٹ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے. کے پی کے ٹیم کے کوچ سعید شاہ اور مینجر محمد طفیل تھے، اس میچ کوارشد اور عظیم نے سپروائز کیا جبکہ وقاص بٹ ریزرو امپائر تھے، اس میچ کے ججزچوہدری اکرام گجر، ایم ندیم اوراوصاف تھے جبکہ اللہ داد نے بطور ٹیکنیکل آفیسر فرائض نبھائے۔ چوتھے میچ میں نیشنل بینک نے گلگت ٹیم کو 27 گول کرڈالے، نوجوان بینکرز نے گلگت کے کھلاڑیوں کو باآسانی جیت لیا. نیشنل بینک کے کہنہ مشق کھلاڑیوں نے گلگت ہاکی ٹیم کو میچ کے آغاز سئے ہی نشانے پر رکھ لیا اور 27 گول کرڈالے نیشنل بینک کی ٹیم نے 22 فیلڈ گول اور 5 پنالٹی کارنر گول اسکور کئے، نیشنل بینک کے کوچ ذیشان اشرف اور مینجر سرفراز اے خان تھے جبکہ گلگت کے کوچ ایم ظہیر اور مینجر کمال حسین تھے. اس میچ کومحمود اور قربان علی نے سپروائز کیا جبکہ ہارون ریزرو امپائر تھے، اس میچ کے ججز معید خان، عبدالرسول جانوری اورعبدالعظیم خان تھے جبکہ ہعظمت پاشا اور زاہد محمود نے بطور ٹیکنیکل آفیسر فرائض نبھائے۔5واں میچ کانٹے دار میچ نیوی اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے مابین کھیلا گیا جو کہ پاکستان نیوی کے تجربہ کار کھلاڑیوں نے 1-3 گول سے جیت لیا، نیوی کی جانب سے اکبر علی، اسد اظہر اور ایم صابر نے گول کیئے ، پورٹ قاسم کی جانب سے عبدالرحمٰن نے فیلڈ گول کے ذریعہ گول اسکور کیا، اس میچ کوانٹرنیشنل ہاکی امپائر سہیل اکرم جنجوعہ اور غلام محی الدین نے سپروائز کیا جبکہ یاسر خورشید ریزرو امپائر تھے، اس میچ کے ججز رفیق خان، اختر علی اورمحمد علی تھے ، جاوید اقبال اورخالد منیر نے بطور ٹیکنیکل آفیسر فرائض نبھائے۔