زمیندار کی جانب سے اجرت کے پیسے نہ دیے جانے کیخلاف عمرکوٹ کے مکینوں کا احتجاج

189

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) عمرکوٹ کے گوٹھ کاروڑو کے رہائشی کسانوں نے زمیندار کی جانب سے اجرت کے پیسے نہ دیے جانے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عمر اوڈ، وکیلاں راجپوت اور نارمل اوڈ سمیت دیگر کسانوں نے بتایا کہ گزشتہ 16 سال سے گوٹھ کے زمیندار غلام رسول شاہ اور اُس کے بیٹوں کی زمینوں پر مشقت کر رہے ہیں لیکن 2018ء اور 2019ء کی فصلوں کی مزدوری طلب کرنے پر مذکورہ زمیندار نے مزدوری دینے سے انکار کردیا اور حق مانگنے پر مشتعل ہونے کے بعد مذکورہ زمیندار نے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور زمین سے بے دخل کردیا ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہماری مزدوری اور فصلوں کی بچت کی رقم دلوا کر ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔