کراچی پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لئے نادرا میگا سینٹر میں سہو لت فراہم کی گئی

592

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اپنے معزز اراکین اور انکے اہل خانہ کی سہولت کے لئے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اٹھارتی (نادرا) کے میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں شناختی کارڈ سمیت وہ تمام سہولیات فراہم کی گئیں جو عام طور پر نادراآفس میں مہیا کی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کی جانب سے 28 جولائی اتوارکےروزصبح9تادوپہر12بجے تک نارتھ ناظم آباد میں قائم نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اٹھارتی (نادرا) کے میگا سینٹر میں اراکین پریس کلب اور ان کے اہل خانہ کے لئے نادرا کی سہولیا ت فراہم کی گئی،اس موقع پر اراکین اور اہل خانہ کو نئے شناختی کارڈز بنانے کے علاوہ پرانے کارڈز کی تجدید، ایڈریس کی تبدیلی،نام اور تصویر کی تبدیلی، گمشدہ شناختی کارڈ کے علاوہ نادرا کے میگا سینٹر میں وہ تمام سہولیات فراہم کی گئیں جو عام طور پر نادراآفس میں مہیا کی جاتی ہیں۔

اراکین اور ان کے اہلخانہ کی کثیرتعدادنے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا اور شناختی کارڈز بنوانے کیلئے تمام سہولیا ت مہیا کرنے پر کراچی پریس کلب کے منتخب اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

نادرا میگا سینٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید رشید نے کہا کے ہمارے میگا سینٹر میں 24 گھنٹوں کے دوران 12 سو زائد افراد اپنے شناختی کارڈ سمیت  نادرا سے متعلق دیگر دستاویزات بنانے کے لئے آتے ہے، کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی بہت جلد نادرا کے میگا سینٹر قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کراچی پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ سمیت دیگر صحافیوں برادری کے لئے نادرا اپنی خدمات پہلے بھی پیش کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔

اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکر یٹری ارمان صابر نے نادرا کی جانب سے پریس  کلب کے اراکین اور اہل خانہ کے شناختی کارڈ بنا نے پر نادرا کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر جاوید رشید سمیت نادرا کے دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا۔سیکر یٹری پریس کلب نےاراکین گورننگ باڈی سمیت دیگر لوگوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ کراچی پریس کلب کے منتخب اراکین اور گورننگ باڈی اپنے معزز اراکین اور ان کے اہل خانہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے، جس میں انھیں تعلیم اور صحت سمیت دیگرشعبہ زندگی میں سہولیات فراہم کی جائے گی اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔