لاہور:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لاہور میں واقع چار کنال 17 مرلے کا گھرسیل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹاؤن کے مطابق نیب کے احکامات پر اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع بنگلے کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا ہے، کارروائی ایل ڈی اے اور اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کی گئی۔
اے سی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کا بنگلا سیل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، بنگلے کو سیل کرنے کے بعد سرکاری اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔