کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سے تعلق رکھنے والے آٹھ سالہ ارحم بن فرخ کی اپنے والد کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے آفیشل ویب سائیٹ کیلئے منتخب کرلی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر کراچی سے تعلق رکھنے والے آٹھ سالہ ننے ٹیبل ٹینس اسٹار ارحم بن فرخ کی اپنے والد کے کھانے کی ٹیبل پر ٹیبل ٹینس کھیلتے ہوئے ویڈیو بناکر انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کو ارسال کردی،فیڈریشن انتظامیہ نے انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر اپنی آفیشل ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرکے ننے ارحم بن فرخ کو تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان کیا۔ارحم بن فرخ کے والد فرخ کمال بھی پاکستان کے انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑی ہیں جنہوں نے دوسری ساتھ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔