نوازشریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی زیرحراست

229

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے مشیر عرفان صدیقی کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے عرفان صدیقی کو تھانارمنا منتقل کردیا ہے۔ سابق مشیر اسپیچ رائٹر عرفان صدیقی کے بیٹے کے بقول ان کے والد کو گھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا جب کہ ان کی گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ادھر پولیس ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کو کرایہ داری قانون کی خلاف ورزری پر حراست میں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بغیر اطلاع کے مکان کرائے پر دیا تھا۔ان کے خلاف دفعہ 188کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کے ساتھ اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔