مریم نواز کو عمران خان نے مقبول کیا احسن اقبال

145

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز کی مقبولیت میں عمران خان کا بڑا ہاتھ ہے جس نے ان کی تقریر اور تصویر
پر پابندی لگا رکھی ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے جلسوں پر پابندیوں کا معاملہ پارٹی عدالت عظمیٰ میں اٹھائے گی جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ن لیگی رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی پالیسیوں پر تنقید برداشت نہیں کرتی جلسے ریلیاں بہت دور کی بات ہے، یہی عمران خان کہتے تھے کہ میں اپوزیشن کو کنٹینر دوں گا لیکن اب ریلی سے ہی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں 20 لوگوں کا جلسہ بھی دکھایا جاتا تھا لیکن یہ جلسے دکھانے کا حوصلہ نہیں رکھتے، یہ حکومت سب سے کمزور اور خوفزدہ ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ میڈیا نے حماد اظہر کیخلاف جس قسم کے پروگرام کیے وہ اسحاق ڈار کے خلاف کرتے تو 100 نوٹس جاری ہو جاتے۔ میڈیا کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وزیراعظم کی طلاق کے معاملات زیر بحث لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک جگہ اکٹھی ہو کر جلسہ نہیں کرسکتی تو حکومت کیخلاف تحریک کیا چلائے گی؟۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا زیادتی ہے ویسے بھی ہمارے بندے پورے ہیں اور جب گنتی ہوگی تو پتا چل جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت سارے لوگوں کا ضمیر جاگ گیا ہے اور وہ ہمارے امیدوار کو ہی ووٹ دیں گے۔
احسن اقبال