پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

185

پشاور (صباح نیوز) پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر4 اعشاریہ2 ریکارڈ کی گئی۔ پشاور اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سوات سے20 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔