نواز، زرداری اور ممنون حسین سے اضافی اخراجات وصول کرینگے، فواد حسین

138

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف، زرداری اور ممنون حسین نے بیرون ملک دوروں پر اربوں روپے خرچ کیے، دوروں میں کیے گئے اضافی اخراجات وصول کریں گے، اضافی اخراجات کے حوالے سے نوٹسز دیے جائیں گے، حکومت نے اخراجات کم کرنے کی بنیادرکھ دی ہے،انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے جو میرے حوالے سے بیان دیا ہے لگتا ہے انہیں سمجھ نہیں آئی ہوگی، بیان کیلیے سمجھ بھی تو ہونی چاہیے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے مزید کہا کہحکومت کا دوسرا سال یقینی طور پر بہتر ہوگا۔ ایک سال میں حکومت کا اسکینڈل نہ آنا اور کرتار پور راہدری حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے ریلی روکنے پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ ریلیاں اور جلوس نہیں روکے جانے چاہییں۔ وزیراعظم نے سیاسی کارکنوں پر مقدمات درج کرنے پر بھی ناپسندیدگی ظاہرکی۔