چارسدہ میںتجاوزات کیخلاف بلاامتیازکارروائی جاری ہے ،عبدالوہاب خلیل

174

پشاور(اے پی پی)اسسٹنٹ کمشنرچارسدہ عبدالوہاب خلیل نے کہا ہے کہ چارسدہ میںتجاوزات کیخلاف بلاامتیازکارروائی جاری ہے ،غیرقانونی تجاوزات عام لوگوںکیلیے شدیدمشکلات کاسبب بن رہی ہے ،جس کے پیش نظرتجاوزات کے خلاف بھرپورمہم شروع کی گئی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنرچارسدہ نے کہاکہ اتمانزئی میں بھی تجاوزات کے خلاف عوام کے تعاون سے متعلقہ انتظامیہ نے کارروائی شروع کررکھی ہے ،اتمانزئی بازارکے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔انہوںنے کہاکہ چارسدہ میں اشیائے خوردونوش سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت ہورہی ہیں ،گرانفروشی اورذخیرہ اندوزی کے خلاف مختلف بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری ہے ۔عبدالوہاب خلیل نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کیلیے نیاکرایہ نامہ جاری نہیں ہواہے ،سرکاری کرایہ نامہ سے زائدکرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ ٹی ایم اے کے زیراہتمام مختلف سڑکوں پرکام جاری ہے ، میں روزانہ کی بنیادپر تعمیراتی کاموں کامعائنہ کررہا ہوں ، ٹی ایم اے انتظامیہ دن رات عوام کی فلاح وبہبودکیلیے مختلف علاقوںتعمیراتی کاموں میں مصروف عمل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چارسدہ میں اسٹامپ پیپرسرکاری نرخ پرفروخت ہورہے ہیں جبکہ چارسدہ میں ڈومیسائل فارمز بھی وافرمقدارموجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات میں ڈومیسائل بنانے میں کوئی دشواری نہیں ہے ۔انہوںنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوام غیرقانونی تجاوزات ،تعمیراتی کاموں،ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے درپیش مسائل کے نشاندہی کریں ،ہم فی الفوران کی شکایات کا ازالے کریں گے۔