عثمان پبلک اسکول سسٹم کی ایک اور شاندار کامیابی

1813

عثمان پبلک اسکول سسٹم نے اپنی شاندار کامیابیوں کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ امتحانات سائنس گروپ میں عثمان پبلک اسکول کیمپس 1 سیکٹر 11 اے نارتھ کراچی کی طالبہ ولیہ نور ولد نور احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے 850 نمبرز میں سے 794 نمبر حاصل کیے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میٹرک سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ولیہ نور ،ان کے والدین، اساتذہ اور عثمان پبلک اسکول سسٹم کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی میدان میں یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ سائنس گروپ میں سیدہ فضا قادری نے 797 نمبر لے کر پہلی اور طوبیٰ باسط نے 795 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔