کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پرہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں بھوسہ منڈی تھانے کے ایس
ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 2 سے ڈھائی کلو گرام دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں،دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے تھے۔
کوئٹہ دھماکے