لاہور(جسارت نیوز)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی سیکورٹی ٹیم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان اسلام آباد میں ڈیوس کپ ٹائی کے لیے گرین سگنل دیدیا، ایشیا ء اوشیانا ڈیوس کپ زون ون میں 14اور 15ستمبر کو پاکستان نے بھارتی ٹینس ٹیم کی میزبانی کرنی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے دورے پر آنے والی آئی ٹی ایف کی دو رکنی ٹیم نے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے وفد کو انتظامات سمیت مجوزہ سیکورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔