کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں دو گروپوں میں مسلح تصادم ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پشتون آباد کے علاقے میٹھا چوک پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص امان اللہ نورزئی سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔واقعہ سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے۔