اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اپوزیشن کی زباں بند کر کے اور اظہارِ رائے پر بد ترین پاپندی لگا کر سیلیکٹڈ حکومت نہیں چلائی جا سکتی، عمران صاحب مخالف آواز بند کر کے حکومت چلائی جا سکتی تو پاکستان میں 1958ء سے 2019 ء تک آمر کی ہی حکومت ہوتی ،عمران صاحب میڈیا اور اپوزیشن کا گلا گھونٹ کر حکومت کی جا سکتی تو
مشرف 2008 ء میں گھر نہ جاتا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ مسلط کر کے جمہوریت کی تضحیک نہ کریں ،عمران صاحب ہرمخالف آواز بند کر کے آمر ملک نہیں چلا سکا آپ کیسے حکومت چلائیں گے،،عمران صاحب میڈیا پہ مسلط ہو کر ، قبضہ کر کے اور اپنی مرضی کی کوریج کروا کر غیر ملکی دورے کامیاب نہیں کرائے جا سکتے ،عمران صاحب امریکا میں میڈیا کی آزادی کے صحافی کے سوال میں کہتے کہ ہاں میں نے اپوزیشن کو نہ دکھانے کا حکم دیا ہے۔
مریم اورنگزیب