ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول اسپتال مکلی کے صدر انور جاکھرو نے کہا ہے کے گزشتہ 4 سال سے سول اسپتال ٹھٹھہ کے انتظامات پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ معاہدے کے تحت مرف این جی کے حوالے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ سول اسپتال آج بھی ریفر سینٹر بنا ہوا ہے، ملازمین سمیت اسپتال میں کوئی معیاری سہولیات میسر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرف این جی او ابھی کروڑوں روپے کا بجٹ لے چکی ہے مگر سہولیات کا فقدان برقرار ہے، جلد ان کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم کرکے مرحلہ وار احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ دوسری طرف سول اسپتال مکلی کی رہائشی کالونی کی گزشتہ ایک مہینے سے گیس کنکشن منقطع ہونے کیخلاف بھی روزانہ ملازمین احتجاج کرتے ہیں مگر ابھی تک مرف سمیت ڈی ایچ او ٹھٹھہ نے نوٹس نہیں لیا۔