این اے 205 گھوٹکی ،ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا

215

گھوٹکی(رپورٹ :محمد کلیم صادق بھٹی) NA.205گھوٹکی 2قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہرنے پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے مشترکہ آزاد امیدواراحمد علی مہرکو شکست دیدی، احمد علی مہر اپنے مرحوم والد کی جیتی ہوئی نشست بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سردار محمد بخش مہر نے89180ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل احمد علی مہر 72499ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سردار محمد بخش مہرنے اپنے مدمقابل امیدوار بھانجے احمد علی مہر کو16681ووٹوں کی واضح برتری سے شکست سے دوچار کیا واضح رہے کہ سردار محمد بخش مہر کا مقابلہ ان کے اپنے بھانجے سے تھا جو اپنے والد علی محمد مہر کے انتقال کے بعد پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار تے ۔ ضمنی انتخابات کے موقع پر فوج اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ، پولنگ کے دوران بعض مقامات پرمعمولی جھگڑوں کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم مجموعی طورپر پولنگ کا عمل پرامن رہا۔گھوٹکی، ضمنی الیکشن میں شہری اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے قطار بنائے کھڑے ہیں