اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نمبر2 کے جج محمدبشیرکی عدالت نے میگامنی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکے ریمانڈمیں مزید7روزہ توسیع کرتے ہوئے وعدہ معاف گواہ بننے والی 2خواتین کوحاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کرلیں۔گزشتہ روز سماعت کے دوران آصف علی زرداری،فریال تالپور،عبدالغنی مجید وغیرہ عدالت پیش ہوئے جب کہ 2 شریک ملزمان ناصرعبداللہ اوراعظم وزیربیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے،سماعت کے دوران وعدہ معاف گواہ نورین سلطان اور کرن امان نے عدالت سے استثنا کی استدعا کی اس موقع پرنورین سلطان نے کہاکہ ہمارا یہ مسئلہ ہے کہ ہم کراچی سے آنا افورڈ نہیں کر سکتے،کراچی سے آنے میں 32 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔عدالت نے نورین سلطان کی استدعا منظور
کرتے ہوئے کہاکہ جب ضرورت پڑے گی تو بلا لیں گے ۔اس موقع پرعدالت نے ا ستفسارکیاکہ وعدہ معاف گواہوں کی درخواست کا کیا بنا۔جس پرپراسیکیوٹر نے کہاکہ وعدہ معاف گواہ کی درخواست پراسس میں ہے۔عدالت نے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈمیں 6اگست تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔ قبل ازیں آصف علی زرداری عدالت پہنچتے ہی روسٹرپرآگئے اور اخباری تراشے عدالت کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ نیب کے مشیر شہزاداکبرکوبلا کران کی جائدادوں سے متعلق پوچھا جائے۔عدالت نے تراشے وکیل صفائی لطیف کھوسہ کودیتے ہوئے کہاکہ آپ لیگل نوٹس کرنا چاہتے ہیں تواپلائی کردیں۔ بعد ازاں عدالت نے لطیف کھوسہ کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسرسے استفسار کیاکہ کتنے روز کا مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے۔ جس پرتفتیشی افسرنے کہاکہ مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ چاہیے۔عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریال تالپور کو 6اگست کے بجائے29 جولائی تک جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی جب کہ فاروق ایچ نائیک کی طرف سے آصف زرداری اورفریال تالپورکی ملاقات کی استدعابھی منظورکرلی گئی۔بعدازاں آصف زرداری اورفریال تالپورنے احتساب عدالت نمبر2 میں ملاقات بھی کی۔اس موقع پررخسانہ بنگش،آصف زرداری کے ترجمان عامرفداپراچہ،شیری رحمن،فاورق ایچ نائیک ، فوزیہ حبیب ، فرحت اللہ بابر ، ارشاد خان ایڈووکیٹ ، غلام قادر مری ، ضیاء اللہ فریدی ،بہرا مند تنگی ،سینٹر سردار علی ، نیئر حسین بخاری ، صدر کے پی کے پی پی پیہمایوں خان، نواب خان،ایم این اے رمیش لعل،سینیٹر سحر کامران ، گل محمد جاکرانی ، چودھری عاصم،نرگس فیض ملک، فیصل ممتاز راٹھور، ایم پی ایسید سردار شاہ ،سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ،راجا عمران اشرف اوردیگربھی موجودتھے جب کہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سماعت کے بعدواپس چلے گئے۔ملاقات کے دوران آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اورفون کالیں بھی کیں جبکہ اومنی گروپ کے عبدالغنی مجیدکوپاس بلایااورگفتگوکر تے رہے ،جس کے دوران عبدالغنی مجیدآصف زرداری کے پاس نیچے بیٹھے رہے ۔ بعد ازاں فریال تالپورواپسی کے لیے روانہ ہوگئیں جبکہ آصف زرداری بیٹھے رہے اورکچھ دیربعدواپسی کے لیے نکلے لیکن احتساب عدالت نمبر1میں جاکربیٹھ گئے اور وہاں بھی وکلاء کے علاوہ پارٹی رہنماؤں سے گفتگوکرتے ر ہے اوربعدازاں واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔
فریال تالپور ریمانڈ