پشاور ( آن لائن)قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے بعد سابق فاٹا سے سینیٹ کے 8 ارکان کی نمائندگی مستقل طور پر ختم ہو جائیگی ۔قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے 4 سینیٹرز 2021ء اور 4 سینیٹرز 2024ء میں ریٹائر ہوجائینگے ،2021ء میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات
سے پہلے آئینی ترامیم کی جائیگی سابق فاٹا سے سینیٹ کی نشستوں کو چاروں صوبوں میں برابر تقسیم کیا جائے گا ،چاروں صوبوں کو مزید دو دو نشستیں ملیں گے، قبائلی اضلاع سے سینیٹرز کے انتخابات قومی اسمبلی کے 12 اراکین کرتے تھے ،خیبر پختونخوا اسمبلی میں نمائندگی کے بعد اب قبائل کے بجائے صوبے سے سینیٹ کی نمائندگی ہو گی ،سینیٹ کے قیام کے بعد سابق فاٹا سے سینیٹ کی صوبوں سے الگ نمائندگی تھی، فاٹا کیسینیٹرز کے انتخابات ملک کے مہنگے ترین انتخابات بن گئے تھے ۔
قبائلی اضلاع