روبن ہاس اور فلپ اوسولڈ نے کروشیا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

205

زغرب(جسارت نیوز) ہالینڈ کے روبن ہاس اور ان کے آسٹرین جوڑی دار فلپ اوسولڈ نے کروشیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، ہاس اور اوسولڈ نے فائنل میں اولیور مراچ اور جرگن ملزر پر مشتمل آسٹرین جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ کروشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں روبن ہاس اور فلپ اوسولڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرگن ملزر اور اولیور مراچ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-5، 6-7 اور 14-12 سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا۔