ملتان ، میپکو ٹاسک فورسز نے 132 بجلی چور پکڑ لیے، 39 لاکھ روپے جرمانہ

294

 

ملتان(اے پی پی)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں132بجلی چورپکڑلیے ۔2لاکھ7ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر39لاکھ روپے جرمانہ عائد ۔8 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ اسٹاپ اور میٹر اسکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔ 20 جون 2019ء کو ملتان میں 20 گھریلو صارفین کو 31633 یونٹس چوری کرنے پر 622386 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان میں 15 گھریلو صارفین کو 19473 یونٹس چوری کرنے پر 305039 روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج، وہاڑی میں 6 گھریلو اور کمرشل صارفین کو 18959 یونٹس چوری کرنے پر 378699 روپے جرمانہ، بہاولپور میں16 گھریلواورکمرشل صارفین کو 27600 یونٹس چوری کرنے پر 549516 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 18 گھریلو صارفین کو 26502 یونٹس چوری کرنے پر 523230 روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 17 گھریلو صارفین کو 17163یونٹس چوری کرنے پر325470روپے جرمانہ ، مظفرگڑھ میں15گھریلو صارفین کو33439یونٹس چوری کرنے پر627310 روپے جرمانہ اور 7 مقدمات درج، بہاولنگر میں 6 گھریلو صارفین کو 10264 یونٹس چوری کرنے پر 181988 روپے جرمانہ اور خانیوال میں 18 گھریلو اور کمرشل صارفین کو 21182 یونٹس چوری کرنے پر 375990 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔