نوابشاہ (سٹی رپورٹر) موہنی بازار کا رہائشی 12 ویں کلاس کا طالب علم کالج سے واپسی پر پرسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔ پانچ روز گزرنے کے باوجود طالبعلم کا سراغ نہ مل سکا۔ ورثا سخت پریشانی کا شکار۔ پانچ روز قبل موہنی بازار نوابشاہ کے رہائشی پی پی رہنما رضا محمد قائم خانی کا 12ویں کلاس کا طالبعلم قاسم قائم خانی گورنمنٹ ڈگری کالج سے واپسی پر پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔ قاسم قائم خانی کی موٹر سائیکل ائر پورٹ روڈ سے ملی۔ گمشدہ قاسم قائم خانی کے والد رضا محمد قائم خانی نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں۔ تھانہ اے سیکشن میں بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چند افراد کو شک کی بنا پر حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔ بیٹے کی تلاش اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں۔ حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ بیٹے کی تلاش میں ہر ممکن مد د کی جائے۔