سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر بیراج سے نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری، چند روز قبل مرد اور خاتون کی لاشیں ملنے کے بعد ہفتے کو چار افراد کی لاشیں سکھر بیراج کے مختلف گیٹوں میں پھنسی ہونے کی اطلاعات ملیں، جس پر ایدھی سینٹر اور دیگر رضاکار اداروں کے رضاکار سکھر بیراج پہنچ گئے اور انہوں نے تین گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد تین لاشیں نکال لی گئیں۔ لاشیں پرانی ہونے اور کئی روز تک پانی میں رہنے کی وجہ سے شناخت کے قابل نہیں رہی ہیں۔