سینیٹر سراج الحق کی خلیفہ انوار احمدکے بیٹوں سے ملاقات و تعزیت

155

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کراچی کے دیرینہ رکن، پاکستان بزنس فورم کے بانی، فاران کلب کے سابق جنرل سیکرٹری خلیفہ انوار
احمد کے انتقال پر ان کے گھر جاکر صاحبزادوں منصور احمد، شہاب احمد اور حافظ سعد احمد سے ملاقات کی اور مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری کراچی عبد الوہاب، جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سیکرٹری ضلع جنوبی سفیان دلاور، معروف بزنس مین رہنما نعیم ملک، یوسی چیئرمین حنیف ملا، کنٹونمنٹ کونسلر ذاکر محنتی، معروف صحافی نصیر سلیمی، طارق الرحمن، جے آئی یوتھ کے کارکنان و دیگر بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ انوار احمد اپنی ذات میں انجمن تھے، انہوں نے ساری زندگی سماجی خدمات اور اقامت دین کی جدوجہد میں گزاری، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم جماعت اسلامی کا انتہائی قیمتی سرمایہ تھے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کی کاوشوں اور جدوجہد کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے، اہل خانہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین۔
تعزیت