میانوالی ایکسپریس کا پہلا ٹکٹ وزیراعظم عمران خان کے نام جاری

241

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریلوے نے نئی شروع ہونے والی میانوالی ایکسپریس کا پہلا ٹکٹ وزیراعظم عمران خان کے نام کا
جاری کیا۔ جاری کیے گئے اکانومی کلاس کے ٹکٹ کے400 روپے کی ادائیگی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنی جیب سے کی۔ جمعے کو میانوالی تا لاہور ایکسپریس جس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم عمران خان نے خود کیا۔ میانوالی سے پہلی ٹرین جو کہ جمعے کو روانہ ہونا تھی اس کا پہلا ٹکٹ پاکستان ریلوے نے وزیراعظم عمران خان کے نام کا جاری کیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پہلے ٹکٹ پر وزیراعظم عمران خان کا آٹوگراف بھی لیا جو کہ پاکستان ریلوے کے ریکارڈ میں بطور اعزاز رکھا جائے گا۔
پہلا ٹکٹ