واشنگٹن(صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان 2 نشستیں ہوں گی۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں عمران خان کا خود استقبال کریں گے اور وزیراعظم کے
اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی ہوگا، دورہ امریکا میں عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا دورہ امریکا خطے میں امن و امان اور بالخصوص افغانستان کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ان کے بقول امریکا بھی پاک چین اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے جس پر کسی کو تحفظات نہیںہیں۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ورلڈبینک کے وفد سے بھی ملاقات ہوگی اور وہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے جب کہ واشنگٹن میں تاجروں کا وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔
شاہ محمود قریشی