اسلام آباد (آئی این پی ) سینئر وکیل اور سابق صدر عدالت عظمیٰ بار ایسو سی ایشن علی ظفر نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے معذرت کے بارے میں وزارت قانون کو آگاہ کردیاہے۔