حیدر آباد، جمعیت علما اسلام کے تحت  25جولائی کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

131

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام سندھ کے سیکرٹری اطلاعات وضلع حیدر آباد کے امیر مولانا تاج محمد ناہیوں، حافظ خالد حسن دھامراہ، حافظ محمد اعظم جہانگیری، مفتی حبیب اللہ، مولانا اسحق ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم سے جان چھڑانے کے لیے قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کے حکم پر 25 جولائی کو ملک بھر کی طرح حیدرآبا د میں بھی ایس پی چوک سے پریس تک صبح گیارہ بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔