شاہد خاقان عباسی کیلیے پمزاسپتال میں بھی میڈیکل بورڈ تشکیل

215

اسلام آباد(آن لائن)نیب کی زیرحراست سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے پمز اسپتال میں بھی ایمرجنسی کی صورت میں نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے جو4 ڈاکٹرز پر مشتمل ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی زیرحراست شاہد خاقان عباسی کے ایمرجنسی کی صورت میں طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال میں نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا ہے جس کے سربراہ پروفیسر تنویر خالق ہیں اور ان کے علاوہ پروفیسر شجی صدیقی، ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر ذوالفقار غوری بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے،یہ میڈیکل بورڈ شاہد خاقان عباسی کے اسپتال میں داخلے کی صورت میں چیک کریں گا۔جبکہ نیب کی حراست شاہد خاقان عباسی کے چیک اپ کے لیے پولی کلینک کا3رکنی میڈیکل بورڈ معائنہ کرے گا جس کے سربراہ پولی کلینک کے ڈاکٹر آصف عرفان ہیں اور ان کے علاوہ سرجن امتیاز محمود اور ڈاکٹر حامد اقبال میڈیکل بورڈ کا حصہ ہیں۔