پنجاب اسمبلی: شاہد خاقان کی گرفتاری کیخلاف قرار داد جمع

166

اہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سابق وزیر اعظم مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔مسلم لیگ ن سلیکٹڈ حکومت کے فسطائیت ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔گرفتاریوں سے ہماری زبانیں بند نہیں کی جا سکتی۔ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی گرفتاریاں معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے کی جارہی
ہے۔پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے والوں کوانتقامی طریقے سے گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ایل این جی منصوبے کو پوری دنیا نے شفاف ترین ڈیل قراردیا ہے۔لیکن موجودہ حکومت عالمی معاہدوں کو بھی متنازعہ بنارہی ہیں۔نیب کٹھ پتلی حکومت کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے۔نیب گردی کے ذریعے اپوزیشن کی زبانوں پر تالے لگائے جا رہے ہیں۔نیب اور سلیکٹڈ وزیر اعظم نے اس ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کا بیڑہ اٹھالیا ہے۔
قرارداد جمع