آئی سی سی نے ورلڈکپ ٹیموں میں رقوم تقسیم کردیں

199

لندن (جسارت نیوز)ورلڈکپ میں شریک دس ٹیموں کوآئی سی سی نے بھاری انعامی رقوم فراہم کردیں۔ میگاایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالرتھی۔ چیمپئن انگلینڈ کوبیالیس لاکھ چالیس ہزارڈالراوررنراپ نیوزی لینڈ کوبائیس لاکھ بیس ہزارڈالردیے گئے۔ ٹورنامنٹ میں شریک ہرٹیم کیلیے ایک لاکھ ڈالرمختص تھے۔ گروپ کے ہرمیچ میں فتح پر40ہزاراورنامکمل میچ پردونوں ٹیموں میں یکساں تقسیم کیے گئے۔چیمپئن انگلینڈ ٹرافی کے ساتھ ریکارڈ 40 لاکھ ڈالرکی حقدارقرارپائی۔ اس کے ساتھ گروپ میچز میں 6 فتوحات کے 2لاکھ 40ہزارسمیت 42لاکھ 40 ہزار ڈالرانگلینڈ کوملے۔ نیوزی لینڈ نے گروپ میچوں میں 5 فتوحات اورایک نامکمل میچ کے 2لاکھ 20 ہزارسمیت رنرزاپ شیلڈ کے ہمراہ22 لاکھ 20 ہزارڈالرپائے۔بھارت کوسیمی فائنل میں رسائی کے 8 لاکھ ڈالراورسات کامیابیوں ایک بارش سے متاثرہ میچ کے 3 لاکھ ڈالردیے گئے۔ دوسراسیمی فائنلسٹ آسٹریلیا10 لاکھ 80 ہزارحاصل کرسکا۔پاکستان پانچ فتوحات ایک نامکمل میچ اورشرکت کی فیس سمیت3 لاکھ20 ہزارڈالرحاصل کیے۔چھٹے نمبرپرآنے والے سری لنکاکو ورلڈکپ میں شرکت سے دولاکھ ساٹھ ہزارڈالر اور جنوبی افریقااوربنگلا دیش نے دولاکھ چالیس ہزارڈالرآمدنی ہوئی۔ویسٹ انڈیز دوفتوحات اورایک بارش زدہ میچ سے ایک لکھ ڈالرکاحقدارقرار پایا۔ افغانستان نے اپنے تمام نوگروپ میچزمیں شکست کاسامناکیا۔اس لیے افغان ٹیم صرف شرکت کے ایک لاکھ ڈالرہی حاصل کرسکی۔