انضمام الحق کے دور میں ٹیسٹ کرکٹ تباہی سے دوچار رہی

184

لاہور(جسارت نیوز)چیف سلیکٹرانضمام الحق کے دور میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تباہی سے دوچار ہوئی جبکہ ون ڈے میں بھی پاکستان کی کارکردگی خاص نہ رہی۔ان کے دور میں پاکستان نے 28ٹیسٹ میچز کھیلے، 10جیتے اور 17میں مات ہوئی جبکہ ون ڈے میں گرین شرٹس نے 68میچز میں سے 32جیتے اور 34میں ناکامی ہوئی، 2مقابلے بے نتیجہ رہے۔بیشتر فتوحات زمبابوے، سری لنکا اور افغانستان جیسی کمزور ٹیموں کیخلاف تھیں ۔انضمام الحق جب چیف سلیکٹر بنے توقومی ٹیسٹ ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون تھی، بعدازں پے درپے شکستوں کی وجہ سے ساتویں پوزیشن تک جا پہنچی،ان کے دور میں پاکستان نے 28ٹیسٹ میچز کھیلے، 10جیتے اور 17میں مات ہوئی، ایک مقابلہ ڈرا ہوا،ون ڈے میں گرین شرٹس نے 68میچز میں سے 32جیتے اور 34میں ناکامی ہوئی، 2مقابلے بے نتیجہ رہے۔بیشتر فتوحات زمبابوے، سری لنکا اور افغانستان جیسی کمزور ٹیموں کیخلاف تھیں،اس دوران پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی،ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں کارکردگی ناقص رہی،بھارت کے ہاتھوں 4میچز میں شکست ہوئی۔2016میں نویں پوزیشن کی حامل پاکستان ٹیم اس وقت عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم نے 37میچز میں سے 30جیتے اور 7میں ناکامی ہوئی۔انضمام الحق کے دور میں تیسری سے پہلی پوزیشن کا سفر طے ہوا،انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر آخری ذمہ داری ورلڈ کپ کیلیے سلیکشن تھی، منتخب کردہ ٹیم سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکی۔ پاکستان نے 5 میچز جیتے، 3میں شکست ہوئی اور ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔