اعصام الحق قریشی کا ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں ہی سفر تمام

241

نیویارک(جسارت نیوز)اسٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ان کوہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں امریکی جوڑی نے شکست سے دوچار کیا۔ امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں ڈینس کڈلا اور بریڈلے کلاہن پر مشتمل امریکن جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو 3-6، 7-6(7-4) اور 14-12 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لییکوالیفائی کر لیا۔