سکھر( نمائندہ جسارت)سول اسپتال سکھر میں ڈاکٹرز کی عدم توجہ کے باعث وقت پر علاج نہ ہونے پر ایک خاتون جاں بحق، کندھرا کی رہائشی خاتون پرویزہ ایمرجنسی میں اسپتال لایا گیا تھا، لواحقین نے الزام عائدکیا ہے کہ مبینہ طور رڈاکٹر کی نجی مصروفیات کی وجہ سے وقت پر علاج شروع نہ ہوسکا،لواحقین کی جانب سے نعش سول اسپتال میں رکھ کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سول اسپتال ڈاکٹرز آئے روز ایسی غفلت کرتے رہتے ہیں ،جب تک ڈاکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہم احتجاج جاری رکھیں گے ۔