کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں منی پیٹرول پمپ میں آگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں روپے کا اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول جل گیا۔چیف فائرآفیسر کے مطابق آگ کی اطلاع ملنے پرچار فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آپ پر قابو پالیا۔پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر واقع منی پیٹرول پمپ میں اaیران سے اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کیا جارہا تھا آتشزدگی کے وقت وہاں ایرانی پیٹرول کا بڑا ذخیرہ موجود تھا۔ واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، سریاب پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،پیٹرول پمپ کے مالک کی گرفتاری کے لیے کوششیش کی جارہی ہیں ،۔