سلیکٹڈ وزیراعظم کو میانوالی پہنچا کر دم لیں گے،جے یو آئی سندھ

203

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جے یو آئی سندھ نے کراچی مشترکہ جلسے میں بھرپورشرکت کی تیاریاں شروع کردیں، مولانا عبدالکریم عابدنے کہا ہے کہ اپوزیشن قائدین کے فیصلے کے مطابق 25 جولائی کو مسترد شدہ الیکشن کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا،25جولائی کو حقیقی یوم سیاہ ہو گا،ہم سلیکٹڈ وزیر اعظم کو میانوالی پہنچا کر دم لیںگے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔