بلاول بھٹو زرداری کی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت

277

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت سیاسی مخالفین کو زیر حراست رکھنے و گرفتاریوں کے ذریعے اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے،سلیکٹڈ حکومت سیاسی مخالفین کو زیرِ حراست رکھنے و گرفتاریوں کے ذریعے اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لیکن ملکی معیشت پر حکومتی حملوں کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج ختم نہیں رکے گا،سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے خلاف غیرقانونی و غیرآئینی ہتھکنڈوں کے ذریعے امتیازی احتساب ناقابل قبول ہے،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فی الفور رہا کیا جائے۔