قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا۔
نیب لاہور اور راولپنڈی نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کو روکا اور پھر انہیں گرفتار کرلیا۔مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فوٹو کاپی وارنٹ پر گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا تاہم مصروفیات کے باعث وہ نیب آفس میں پیش نہ ہوسکے۔