کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کے لئے19 ہزار6سو 99 پلاٹوں کی قرعہ اندازی 19جولائی بروز جمعہ سہہ پہر 4بجے بیچ لگڑری ہوٹل میں منعقد ہوگی۔
قرعہ اندازی کی تقریب کے مہمان خصو صی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی ہو نگے،جبکہ ڈی جی ایم ڈی اے عمران عطاء سومرو، اے ڈی جی محمد سہیل خان، سیکریٹری محمد ارشد خان، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر اعلی افسران بھی تقریب میں شرکت کر یں گے،
ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں،
ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم،ڈی، اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل خان کے مطابق قرعہ انداز ی میں نام آنے والے درخواست گزار کو ڈیولپمنٹ چارجز ادا کرنے ہوں گے، جو 80 گز کے پلاٹس پر ایک ہزار روپے فی گز، 120 گز کے پلاٹس پر 1500 روپے فی گز، 240 گز کے پلاٹس پر 1800 روپے فی گز اور 400 گز کے پلاٹس پر 2 ہزار روپے فی گز ہونگے،
تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کا کل رقبہ 9 ہزار 512 ایکڑ ہے جہاں 80، 120، 240 اور 400 گز کے پلاٹوں کیلئے قرعہ انداز کی جائے گی، جس کیلئے مقررہ تاریخ 15 اپریل تک ایک لاکھ 76 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 80 گز کے پلاٹس کے لئے 43009 فارم، 120 گز کے پلاٹس کے لئے 89472 فارم، 240 گز کے پلاٹس کے لئے 27557 فارمز اور 400 گز کے پلاٹس کے لئے 11060 فارمز جمع ہوئے ہیں۔