بین اسٹوکس نے امپائرز کو اوورتھرو کے 4 رنز نہ دینے کا کہنا تھا

155

لندن(جسارت نیوز) ورلڈ کپ 2019ء کے سنسنی خیز اختتام کے بعد اب برطانوی فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے دعوی کیاہے کہ اس مقابلے کے دوران بین اسٹوکس نے امپائرز سے اوور تھرو کے4اضافی رنز نہ دینے کا کہا تھا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں آخری اوور کی چوتھی گیند میں پر انگلینڈ کو اوور تھرو کے 4 رنز اضافی ملے جس نے انگلش ٹیم کی فتح میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس نے آخری اوور کی چوتھی گیند کو ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب کھیلا اور 2 رنز بنانے کے لیے دوڑ پڑے، دوسرے رن کے لیے واپسی کرتے ہوئے انہوں نے وکٹ بچانے کے لیے ڈائیو لگائی تو فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی تھرو ان کے بلے سے ٹکرا کر تھرڈ مین بائونڈری پار کر گئی اور اس طرح انگلینڈ کو 2 کی جگہ اضافی 4 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 6 رنز کا تحفہ مل گیا۔اگلی 2 گیندوں پر انگلینڈ کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے لیکن اسٹوکس کوشش کے باوجود وہ صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور میچ ٹائی ہو گیا۔آئی سی سی کے قانون 19.8کے مطابق’’ اگر فیلڈر کی جانب سے جان بوجھ کر یا ویسے ڈرگئی تھرو بائونڈری کے پار چلی جائے تو بیٹنگ سائیڈ کو اس بائونڈری کے ساتھ اتنے ہی رن ملنے چاہیے جو اس نے مکمل کیے ہوں‘۔ری پلیز میں یہ واضح نظر آرہا تھا کہ جب تھرو بین اسٹوکس کے بلے سے ٹکرائی تو وہ کریز میں نہیں پہنچے تھے۔