دبئی (جسارت نیوز) آئی سی سی امپائرز کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگی، اس کے مطابق ورلڈکپ فائنل میں قانون کے مطابق جو کیا وہ درست تھا۔ورلڈکپ فائنل میں بین اسٹوکس کو اوور تھرو پر 5کے بجائے 6رنز دینے کا فیصلہ تنقید کا نشانہ بنا،سابق امپائر سائمن ٹوفل نے بھی قانون 19.8کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر اعتراض اٹھایا،اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کرلی گئی۔گزشتہ روز ترجمان نے لب کشائی کرتے ہوئے کورا جواب دیا کہ آن فیلڈ امپائرز قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی فیصلے کرتے ہیں،ہم اپنی پالیسی کے مطابق فیصلوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔دوسری جانب انگلینڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ ایشلے جائلز نے امپائرز کی غلطی کے باعث فتح ملنے کا تاثر ہوا میں اڑا دیا۔