سندھ ہائیکورٹ کا ٹھٹھہ کی نومسلم لڑکی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

575

سندھ ہائیکورٹ نے ٹھٹھہ کی نومسلم لڑکی پائل دیوی (نورفاطمہ)کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ہندو مذہب چھوڑنے والی نومسلم لڑکی پائل دیوی کی تحفظ فراہمی کی درخواست کی سماعت ہوئی، سما عت کے دوران نور فاطمہ نے موقف اختیار کیا کہ 29 جون کو اپنی مرضی سے مسلمان ہوکر کامران علی سے پسند کی شادی کی، مسلمان ہونے پر میرے گھر اور برادری والے میری جان کے دشمن ہوگئے ہیں، ان سے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

ہائی کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نومسلم لڑکی کا بیان قلمبند کرنے اور ایس ایس پی ٹھٹھہ کو نوبیاہتا جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔