راولپنڈی کا عوامی مارچ قوم کی امنگوں کا ترجمان ہوگا،میاں اسلم

169

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام 19جولائی کو راولپنڈی میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں ہو نے والا عظیم الشان عوامی مارچ قوم کی اُمنگوں کا ترجمان اور حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا ۔ راولپنڈی اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مرد وخواتین
اور بچے عوامی مارچ میں شر یک ہوں گے۔انہوں نے کہاجماعت اسلامی مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف ہرگھراور ہر دل پرپر دستک دے گی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکو مت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے سوا کو ئی آپشن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر شہر یوں کو عوامی مارچ میں شر کت کی دعوت دیتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور دیگر بھی موجود تھے۔