سعودی بادشاہ عبداللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف بہت چھوٹا آدمی ہے،شیخ رشید

346

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ایک بادشاہ نواز شریف کو رہائی دلوانا چاہتے تھے اس مقصد کے لیے انہوں نے عمران خان سے بھی بات کی۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان سے جس نے بھی نیکی کی اس نے اس کو چھرا مارا ہے۔یہ وہ نہیں ہیں جو نظر آتے ہیں۔جب میں پرویز مشرف کے ساتھ کنگ عبداللہ اور دیگر بادشاہوں کے پاس جاتا تھا تو وہ ان کے
بارے میں اچھا تاثر نہیں رکھتے تھے۔سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ کا خیال تھا کہ نواز شریف بہت چھوٹا آدمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیسے مجھے لگتے تھے ویسے یہ نہیں نکلے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کنگ عبداللہ کے معیار پر پورا نہیں اترے۔واضح رہے اس سے قبل شیخ رشید نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ایک ملک کے بادشاہ نے عمران خان کو کہا کہ اس کو جا نے دیں تو عمران خان نے کہا کہ کسی صورت نہیں جانے دیں گے۔شکر ہے اس بادشاہ نے واپس جانے کے بعد کچھ پیسے بھیج دیے۔
سعودی بادشاہ