گلالئی اسماعیل کے اکاؤنٹ میں بھارت سے کروڑوں روپے منتقل کیے گئے

441

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل اور اسکے والدین کو خفیہ اکاؤنٹس میں بھارت سمیت دوسرے ممالک سے کروڑوں روپے کی رقم منتقل کی گئی۔ اداروں نے گلالئی اسمائیل کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی منتقلی پکڑ لی ہے جس کے بعد گلالئی اسماعیل، اس کے والد محمد
اسماعیل اور والدہ الفت اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے کچھ عرصہ قبل گلالئی اسماعیل کے خلاف فوج کے خلاف الزامات میں دو مقدمات درج کیے تھے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت در ج کیے گئے۔ مقدمے میں ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے دہشت گرد تنظیموں اور ملک دشمن عناصر کی مالی معاونت کے الزام میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔ایف آئی اے نے 2018 میں مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ ملنے پر آویئر گرلز سیڈز آف پیس نامی این جی اوز کی چیئرپرسن کے بنک اکائونٹس میں آنے والی رقوم اورمنتقل کیے گئے فنڈز کی تفصیل بھی حاصل کرلی ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ فلاحی کاموں کی آڑ میں دہشت گرد تنظیموں کیلیے کام کرتے ہیں اور ان کی مالی معاونت بھی کرتے ہیں۔حکام کے مطابق یہ عناصر پاکستان کی ساکھ اور سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ یا د رہے کہ اس سے پہلے ریاست کے خلاف تقریر کرنے پر گلالئی اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
گلا لئی اسماعیل