اسلام آباد(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ،ظالمانہ بجٹ اور بے تحاشا لگا ئے جا نے والے ٹیکسز کے خلاف 19جولائی کو لیاقت باغ سے راجا بازار تک عظیم الشان عوامی مارچ کیا جا ئے گا ،جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کر یں گے ،عوامی مارچ میں راولپنڈی اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مرد وخواتین
اور بچے شر یک ہوں گے، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے ہرگھراور ہر دل پرپر دستک دیں گے، پی ٹی آئی کی حکو مت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے سوا کو ئی آپشن نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے میڈیا کو آرڈینیٹر شاہد شمسی ، نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبدالعزیز ، ڈپٹی میڈیا کو آرڈینیٹر راشد اولکھ بھی مو جو د تھے ۔
نصراللہ رندھاوا