کچلاک (جسارت نیوز)پہلا آل کوئٹہ پشین الحسان سی ڈی 70کرکٹ ٹورنامنٹ ،ہیوادکرکٹ کلب کوئٹہ نے فائنل اپنے نام کرلیا ،نوجوان کھلاڑی ہماری قومی اورعلاقائی سرمایہ ہے ان کی ہرممکن تعائون جاری رکھاجائیگا ،حاجی گلاب خان خلجی ،بازیاب کاکڑ اوردیگر کا خطاب ،پہلاآل کوئٹہ پشین کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہیوادکلب کوئٹہ اورگرین کرکٹ کلب کچلاک کے درمیان کھیلاگیا ،گرین کلب کچلاک نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12اورزمیں 92رنزکا ٹارگٹ دیا ،جس کے جواب میں ہیوادکلب کوئٹہ نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر ساتویں اورزمیں ٹارگٹ پوری کرکے فائنل اپنے نام کرلیا ،امپائرنگ کے فرائض کلیم اللہ سینئراور بازخان نے سرانجام دیئے،کمیٹی کے صدر عبدالرحمن ،کلیم اللہ ،احسان اللہ ،حاجی تاج محمد تھے ،ٹورنامنٹ میں 64ٹیموں نے حصہ لیا تھا،فائنل میچ کے مہمان خصوصی سماجی وقبائلی شخصیت حاجی گلاب خان خلجی تھے ،ان کے ہمراہ حاجی محمدسلیمان خیل ،ملک نصرت خان کاکڑ ،بازمحمدبازیاب کاکڑ ،یعقوب خان خلجی ،شکوراحمد،نصیب اللہ بازئی ،لعل محمداوردیگر بھی تھے ،اس موقع پر کھلاڑیوں ،آفشلزاورتماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ تعلیم کا حصول ہماری مستقبل اورکھیل ہماری صحت مندجسم وذہین کی عکاسی کرتی ہیں ،نوجوان کوچاہیے کہ وہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے تعلیم اورکھیل پر توجہ دیں ،انھوں نے کہا کہ کچلاک کھیل اورتعلیم کے حوالے سے ایک ذرخیزسرزمین ہے ،بدقسمتی سے انھیں ہردورمیں نظراندازکیاگیا ہے ،نیشنل یا دومیسٹک لیول فٹبال اورکرکٹ گرائونڈ نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان کھلاڑی غیر ہموار زمین اورگلی وکوچوں میں کھیل کرنہ صر ف علاقہ ،ڈسٹرکٹ بلکہ صوبہ اورملک کا نام بھی روشن کررہے ہیں ،اس موقع پر مہمان خصوصی نے ونرٹیم کو موٹرسائیکل کی چابی اوررنرٹیم کو ٹرافی دی ،اورٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 50ہزارروپے کا اعلان کردیا جبکہ دونوں ٹیموں کے لئے دو دوہزارروپے کا اعلان کیا۔