برطانیہ عمران خان اور شہزاد اکبر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرینگے،شاہد خاقان

365

اسلام آباد ( آن لائن ) سینئر نائب صدر ن لیگ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہزاداکبر کے پاس ثبوت ہیں تو نیب یا ایف آئی اے میں پیش کریں۔یہ جھوٹے لوگ ہیں۔ پشاور بی آرٹی کا منصوبہ 100ارب تک پہنچ گیا۔عمران خان اورشہزاد اکبر کا بھی کبھی ذکر کریں۔ انہوں نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ڈی ایف آئی ڈی کے ذریعے کرپشن کی ہے، اب ہمیں ملکی عزت کا خیال بھی نہیں ہے۔ ڈی ایف آئی ڈی ہمیں امداد دیتا ہے۔ انہوں نے تردید بھی کی ہے کہ شہزاد اکبر جھوٹ کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ، شہزاد اکبراور تمام
لوگوں کیخلاف شہباز شریف ہتک عزت کا دعویٰ کررہے ہیں، ان میں ہمت ہے یا سچے ہیں تو برطانیہ میں پیش ہوں لیکن یہ وہاں پیش نہیں ہوں گے کیونکہ عمران خان پہلے بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو نیب کو دیں۔ نیب کو چاہیے اگر یہ جھوٹے ہیں توان کیخلاف بھی کارروائی کرے۔بی آرٹی کا معائنہ کررہے ، 100ارب خرچ ہوگئے لیکن میٹرو چلی نہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے توکہا تھا مجھے شہبازشریف نے 10ارب کی آفر کی کہ تم پاناما کیس سے پیچھے ہٹ جاؤ لیکن آج تک ان کا وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔شہبازشریف نے جو میٹروبنائی وہ تمام چل رہی ہیں۔پشاور میٹرو کی کوئی بات نہیں کرتا نہ عمران خان اور نہ شہزاداکبر بات کرتا ہے۔ان چوروں کیخلاف کارروائی کریں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر شہبازشریف کیخلاف کیس بنانا ہے تو مشرف کیخلاف بھی بنادیں۔انہوں نے کہا کہ ایک نوید اکرام کا ذکر کیا گیا کہ انہوں نے کوئی گواہی دی ہے ،شہبازشریف نے ان کو گرفتار کروایا اور 40کروڑ روپے کی ریکوری بھی ہوئی۔ پھر ان کونیب کے حوالے کیا گیا تھا۔لیکن آج شہبازشریف کا ہی ساتھی بنا دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہزاد اکبر ایک پریس کانفرنس کریں گے تو ہم تین کریں گے، ان کا کام پریس کانفرنس کرنا نہیں، اگر ثبوت ہیں تو نیب یا حکومت کودیں اور شہبازشریف کو گرفتا ر کریں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے سینیٹ میں 30ممبران ہیںجن میں سے 19شریک ہوئے، 6ملک سے باہر ہیں، ایک سینیٹر نیب حراست میں ہے۔4ممبران ذاتی کاموں کی وجہ سے تشریف نہیں لائے۔لہذا ہمارے 30ممبران موجود ہیں۔
شاہد خاقان عباسی